ٹریفک پولیس اہلکار اور خاتون کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکار اور خاتون کے درمیان تلخ کلامی فینسی نمبر پلیٹ اتارنے اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر ہوئی۔ ٹریفک پولیس اہلکار اور خاتون کے درمیان تلخ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ٹریفک پولیس اہلکار نے خاتون کو روک کر چالان کے لیے دستاویزات طلب کیں۔ گاڑی کی دستاویزات لینے کے بعد ٹریفک اہلکار نے نمبر پلیٹ اتار دی۔ نمبر پلیٹ اتارنے پر خاتون غصے میں آکر گاڑی سے باہر نکل آئی اور کہا کہ نمبر پلیٹ کیوں اتاری اور میری ویڈیو کیوں بنارہے ہیں؟ ٹریفک پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ آپ کو پہلے بھی کہا ہے نمبر پلیٹ ایکسائز والی لگائیں۔ ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں