اسلام آباد (نیوزٹویو) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لین وائیلیشن، سیٹ بیلٹ وائیلیشن، ہلمٹ وائیلیشن اور موبائل فون وائیلیشن کے خلاف “چار نکاتی مہم” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کے خلاف کاروائی میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے یہ فیصلے ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد سید کرار حسین کی زیر صدارت ٹریفک پولیس کے افسران کے ساتھ ہو نے والے ا جلاس میں کیے گئے سید کرار حسین نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک قوانین کے موثر اور یکساں نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔
