ٹیکس سال 2021 کےآن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے فارم جاری

ایف بی آر نے ٹیکس سال 2021 کے لئے آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے فارم اپلوڈ کر دیئے ہیں۔تنخواہ داروں، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کاروبار ی حضرات کے لئے الگ فارمز اپلوڈ کئے گئے ہیں۔ ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کی آن لائن ویب پورٹل یا ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے داخل کئے جا سکتے ہیں۔ایف بی آر نےاپنے ا علامیےمیں کہا ہے کہ  ٹیکس گزارانکم ٹیکس گوشوارے آن لائن راہنمائی کے ساتھ باآسانی  داخل کر سکتے ہیں۔انکم ٹیکس گوشوارے سمارٹ فون کے ذریعے داخل کئے جا سکتے ہیں۔ٹیکس آسان ایپ گوگل سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔مزید بتایا گیا کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے پر ٹیکس گزاروں کی راہنمائی کے لئے اشتہاری کیمپین بھی کی جائے گی ۔ ٹیکس گزار  30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں