پاکستانی ڈرامے ’لاپتا‘ میں بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کو حربے کے طور پر استعمال کرتے دکھانے پر مایوسی کا اظہار، شرمیلا فاروقی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے میں دکھائے جانے والے مواد سے ناخوش دکھائی دے رہی ہیں۔ شرمیلا فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے پاکستانی ڈرامے ’لاپتا‘ کے ایک سین میں خواتین کو بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کو حربے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہراساں کرنا حقیقی طور پر ایک تکلیف دہ اور تباہ کن امر ہے! یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ وقت ہے کہ ہم اپنی خواتین کو درپیش مسائل کی طرف سنجیدگی ظاہرکریں۔ خیا ل رہے کہ نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’لاپتا‘ کے ایک سین میں اداکارہ عائزہ خان کو گیتی کے کردار میں کچھ پیسے بچانے کے لیےدکاندار کو بلیک میل کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں