پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل، آئی سی سی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے گروپ تشکیل دے دیئے ہیں جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔آئی سی سی کے تشکیل کردہ گروپ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ساتھ سپر 12 کے گروپ ٹو میں شامل ہیں. نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی گروپ ٹو میں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں مزید 2 کوالیفائر ٹیمیں بھی ہوں گی۔ سپر 12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ ون میں بھی دو کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں