پاکستان نے امریکا کی انسانی اسمگلنگ کی رپورٹ مسترد کردی

پاکستان نے امریکا کی انسانی اسمگلنگ سے متعلق سال 2021 کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس رپورٹ کیلئےغیرسرکاری تنظیموں اور مبصرین کی معلومات پر انحصار کیا گیا۔ پاکستان نے غیر ریاستی مسلح گروہوں کی مالی مدد کے جھوٹے الزامات کو بھی مسترد کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے پاکستان کی غیرریاستی مسلح گروہوں کے خلاف کاوشوں کو سراہا ہے اورپاکستان  قومی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کیخلاف لڑنے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ سے انسانی اسمگلنگ رپورٹ پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں