پاکستان کو کوویکس کے ذریعےا یسٹرازینیکا کی1.2ملین خوراکیں مل گئیں

اسلام آباد (نیوزٹو یو) پاکستان کوکوویکیس ذریعے کو ویڈ 19 ویکسین ایسٹرازینیکا کی بارہ لا کھ چھتیس ہزارخوارکیں مل گئی ہیں کوویکس ایک عالمی کاوش ہے جس کی سربراہی سی ای پی آئی اورعالمی ادارہ ء صحت مشترکہ طور پرکرتا ہے،ایک ایسی عالمی کاوش ہے۔جس کا مقصد حکومتوں اور مینو فیکچررز کے ساتھ کام کر ناہے تا کہ کو یڈ 19ویکسینز پوری دنیا میں زیادہ اور کم آمدنی والے دونوں قسم کے ملکوں کو دستیاب ہوں۔

ایسٹرازینیکا کے کنٹری پریذیڈنٹ برائے جی سی سی اور پاکستان،سمیح الفنگری نے کہا کہ” ایسٹرازینیکا ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچنے پر مجھے خوشی ہے۔پاکستان کے عوام کے لیے یہ ایک بہت بڑی خوش خبری ہے۔میں اسے ممکن بنانے پرکوویکیس اتحاد میں شامل اپنے شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو دن رات کام کر رہے ہیں۔یہ سنگ میل اس عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومتوں، انڈسٹری اور دوسروں کے مل جل کر کام کرنے کی قدر کی مزید عکاسی کرتا ہے۔ایسٹرازینیکا نے اس وباء کے دوران منافع کو خاطر میں لائے بغیر پوری دنیا میں وسیع پیمانے اور مساوی بنیاد پر ویکسین فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اسٹرازینیکا ویکسین نے اس سال کے آغاز سے ہزاروں زندگیوں کو بچانے اور ہزاروں افراد کو ہسپتالوں تک پہنچنے سے روکنے میں مدد دی ہے۔اب تک دنیا کے170 ملکوں کوکوویڈ 19ویکسین ایسٹرازینیکا کی 700 ملین سے زیادہ خوراکیں سپلائی کی جا چکی ہیں کو ویڈ 19ویکسین ایسٹرازینیکا 127ملکوں کو 80ملین سے زیادہ خوراکوں کے ساتھ اب تک کو ویکس سپلائی کا تقریباً90 فیصدبنتی ہے۔ایسٹرازینیکا کے بارے میں ہے کہ یہ

AstraZeneca (LSE/STO/Nasdaq: AZNسائنس کی بنیاد پر کام کرنے والی ایسی بائیو فارماسیوٹیکل کمپنی ہے،جو امراض قلب،گردوں کی بیماریوں اورMetabolism اور سانس اور امیونولوجی سمیت اونکولوجی اور بائیو فارماسیوٹیکلز میں تجویزی ادویات کی دریافت،ڈیویلپمنٹ اور کمرشلائزیشن پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔کیمبرج،برطانیہ میں قائم ایسٹرا زینیکا،100 سے زیادہ ملکوں میں کام کرتی ہے اور اس کی متنوع ادویات پوری دنیا میں لاکھوں مریض استعمال  کرتے ہیں  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں