پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا کا شکار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔ انسٹاگرام پر اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔ عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ شکر گزار ہوں کہ ہلکا انفیکشن ہے لہٰذا فوری طور پر خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔  اداکار نے پوسٹ میں اپنے رابطے میں آئے تمام افراد سے گزارش کی کہ وہ تمام افراد جو پچھلے ایک ہفتے سے میرے رابطے میں ہیں وہ اپنے ٹیسٹ کروالیں۔ دوسری جانب عدنان صدیقی کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کی جلد صحتیابی کے دعا کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وبا کی چوتھی لہر شدت پکڑنے لگی ہے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 7 فیصد سے بھی زائد ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں