پاک سکیورٹی فورسزاورطالبان مذاکرات,باب دوستی سرحدپیدل آمدورفت کے لیےکھول دی گئی

چمن(نیوزٹویو) پا کستان نے افغانستان میں اہم  پا ک افغان سرحدی گزرگاہ چمن سپین بولدک پر طالبان کے قبضے کوتسلیم کر لیا ہے پا کستان سکیورٹی فورسزاورطالبان کے درمیان مذاکرات کے بعد با ب دوستی پر پاک افغان بارڈر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ طالبان  کے آئندہ مذاکرات میں بات چیت تجارت کھولنے پرہو گی اورامکان ہے کہ چمن کی سرحد پر پا ک افغان تجارتی سرگرمیاں جلد بحال ہو جا ئینگی باب دوستی تین روزقبل پا ک افغان سرحد سے منسلک علا قے سپین بولدک میں افغان طالبا ن اورا فغان سکیورٹی فورسز کے درمیان ہو نے والی جھڑپوں کے بعد بند کر دیا گیا تھا طا لبان نےافغانستان میں اس اہم پا ک افغان سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کر لیا ہے قبضے کے بعد گزشتہ روز پا کستان اور سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان مذا کرات ہو ئے جس کے نتیجے میں دونوں طرف کے عوام کو سرحد پا ر کرنے کے لیے پیدل آمدورفت کی ا جاز ت دے دی گئ ہے  لیویز حکام کے مطابق چمن،بارڈر پر افغان طالبان اور پاکستانی حکام کا باب دوستی پر صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد چمن سرحد پر باب دوستی کو 3 روزہ بندش کے بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیالیویز حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہری ہی افغانستان جاسکتے ہیں اور افغانستان میں پھنسے صرف پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔واضح رہےکہ افغان طالبان نے گزشتہ روز باب دوستی اور افغان سرحدی ضلع اسپن بولدک پر قبضہ کرلیا تھاجس کے بعد سے ضلع اسپن بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس آگئے ہیں۔لیویز حکام کے مطابق بات چیت کا اگلا دور باب دوستی سےتجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ہوگا۔دوسری جانب افغانستان میں طا لبان اور ا فغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جا ری ہیں اور ا فغان فورسز نے نیمروزا ور بامیان کے شہروں کا قبضہ طالبا ن سے وا پش لینے کا دعویٰ کیا ہے طالبان کی طرف سے شبرغان پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے صوبہ بدخشا ں میں فضا ئی حملے میں دس10شہری جا ں بحق ہو گئے جبکہ طالبان کے ساتھ کے لڑا ئی کا پیسا کے ڈپٹی گورنر جا ں بحق ہو گئے طالبا نے بڑے شہروں کو تیل کی سپلا ئی روک دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں