پا رلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع،وزیراعظم کی عدم شرکت

اسلام آباد (نیوزٹو یو) پا رلیمنٹ کی قومی سلا متی کمیٹی کاان کیمرا اجلاس پا رلیمنٹ ہاوس میں شروع ہو گیاہے اجلاس کے لیےقومی اسمبلی کے ہال کو کمیٹی روم میں بدل دیا گیا ہے اجلاس میں وزیرا عظم عمران خان نےشرکت نہیں کی جبکہ میڈیا پر کوریج پر پا بندی عائد کی گئی ہے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ہونے والے اِن کیمرہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی ملکی داخلی صورتِ حال پر بریفنگ دے رہے ہیں،کمیٹی ارکان کو افغانستان، بھارت، مقبوضہ کشمیر اور با لخصوص امریکہ کے ا فغانستان کے ا نخلاء اور پا کستان میں ا مریکہ کو فضا ئی ا ڈے دینے اورمستقبل میں افغانستان میں کسی متوقع امریکی حملےکےلیے فضا ئی حدود کے استعمال کی ا جازت سےمتعلق صورتِ حال پر بھی بریفنگ دی جارہی ہے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرا علیٰ عثمان بزدار، وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان، وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال، وزیر داخلہ ،وزیردفاع،وزیرخارجہ، سابق وزیراعظم یو سف رضا گیلا نی، سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی ،شیریں رحمان،احسن ا قبال ِ را جہ پرویز ا شرف سمیت حکومت کی ا تحادی جماعتوں ایم کیوا یم اور مسلم لیگ ق کے پا رلیمانی لیڈرموجود ہیں ۔ جمعیت علما ئے اسلام کے پا رلیمانی لیڈر مولا نا اسعد محمود بھی بریفنگ میں شریک ہیں دریں ا ثنا ترجمان قومی اسمبلی و سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کے ملازمین کو چھٹی دے دی گئی ہے، ملازمین کو گھر بھیج دیا گیا ہےانہوں نے بتایا کہ صحافیوں کے پا رلیمنٹ آنے پر پابندی نہیں لیکن سیکریٹریٹ بند ہونے کے باعث وہ پارلیمنٹ نہیں آ سکیں گے، میڈیا تب آتا ہے جب پارلیمنٹ کھلی ہو، جب پارلیمنٹ میں چھٹی کر دی گئی ہے تو میڈیا والے آ کر کیا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں