پا کستانی شہریوں کے لیےحج بند،حج کے خواہشمندجعلسازوں سے بچیں،وزارت مذہبی امور

 اسلام آباد ( نیوزٹویو) وزارت مذہبی ا مور نے پا کستان کے تمام شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ  اس سا ل کو ئی پا کستانی شہری پا کستان سے حج کرنے نہیں جاسکتا سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا کے کسی ملک سے اس سال عازمین حج کو حجاز مقدس جانے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی حج کوٹہ بحال کیا ہے اس لیے شہری کسی جعل ساز کے دھوکے میں آنے سے بچیں۔ تاہم وزارت مذہبی امور کے علم میں آیا ہے کہ کچھ جعل ساز سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے یہ اعلان کر رہے ہیں کہ سعودی عرب نے پاکستان سے 700 افراد کو حج کرنے کی اجازت دی ہے اور پاکستان کو کوٹہ مل چکا ہے وزارت نے اس حوالے سے جعلی معلومات شیئر کرنے اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ہےوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جعلی حج سکیم اور کوٹہ کے بارے میں تشہیر کر رہے ہیں، جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی سعودی حکومت کا اعلان بڑاواضح ہے کہ بیرون ملک سے کسی کو حج کی اجازت نہیں دیں گےاوراس موقع پراس میں ردوبدل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ ایسی سکیمیں چلا رہے ہیں انہیں یہ نہیں معلوم کہ سعودی عرب کے لے پروازیں ہی بند ہیں حج کے نام پر شہریوں لوٹنے کی منصوبہ بندی بذات خود ایک بڑا جرم اور گناہ ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ اگر کوئی ایجنٹ کسی بھی فرد کو کوئی ایسی سکیم بتائے تو اس کے بارے میں وزارت مذہبی امور یا ایف آئی اے کو آگاہ کیا جائے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔دریں ا ثناحج و عمرہ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی رکن کسی جعلی حج سکیم میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف تنظیم خود کاروائی کرے گی  فی ا لحال وزارت مذہبی امور کے ساتھ رجسڑڈ حج عمرہ ٹور آپریٹرز کی جانب سے ایسی کسی سکیم کے تحت شہریوں کو حج کی پیش کش نہیں کی گئی حج کے حوالے سے ہماری پالیسی سعودی حکومت کے اعلانات کے عین مطابق ہےانھوں نے کہا کہ پاکستان آئے ہوئے سعودی کمپنیوں کے مستقل ملازمین کو بحرین، افغانستان، کرغزستان کے راستے سعودی عرب بھجوانے کے حوالے سے کچھ ٹریول ایجنٹس نے ٹکٹ ضرور دیے ہیں اور اس حوالے سے تشہیر بھی کی ہے لیکن حج کی پیش کش نہیں کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں