مظفرآباد(نیوزٹویو) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ا نتخابات میں پچیس 25نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی وزیراعظم پی ٹی آئی اوراپوزیشن لیڈرپیپلز پارٹی کا ہوگا آزاد کشمیر الیکشن کی تازہ ترین صورتحا ل کے حوالے سے اس وقت تک مجموعی طور45میں سے 44چوالیس نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں پا کستان تحریک انصاف اس وقت 25نشستیں جیت کرسب سے بڑی پا رٹی بن گئی اور اب وہ حکومت بنائے گی جبکہ پیپلز پارٹی گیارہ 11نشستیں جیت کر دوسرے نمبر اور مسلم لیگ ن چھ نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی ایک ایک نشست ہی جیتنے میں کا میاب ہو سکی ہے جے یو آئی اور تحریک لبیک پا کستان کو کسی ایک بھی نشست پر کا میابی نہیں مل سکی مجمعوعی طور پر اس وقت تک 98فیصد نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں پا کستان تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان اورسردار تنویر الیاس کامیاب ہو ئے ہیں جبکہمسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزہراعظم راجہ فاروق حیدر دومیں سے ایک حلقے میں جیتے اور دوسرے میں ہار گئے ہیں مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر بھی کامیاب ہو ئے ہیں اسی طرح پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین بھی دوحلقوں سے کھڑے ہو ئے تھے مگر ایک حلقے سے وہ بھی ہا ر گئے اوردوسرے سے جیتے یئں مسلم کانفرنس صرف ایک نشست جیت سکی ہے وہ بھہ مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق نے جیتی ہے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کی ایک نشست سردار ابراہیم کے صاحبزادے حسن ابراہیم نے جیتی ہے اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سردار یعقوب بھی کامیاب ہو گئے ہیں
