پروازیں دوحہ اور دبئی سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے بڑھانے اور بڑے جہاز لگانے کا فیصلہ، پی ائی اے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر ملکی ائیرلائنز کا پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی رل گئے۔ غیر ملکی ائیرلائنز نے بغیر اجازت نامے طلب کئے ریوینو کمانے کیلئے پروازیں بیچ دیں اور بعد میں منسوخ کردیں۔ غیر ملکی ایئرلائنز نے پاکستانیوں کو کرونا کی تیسری لہر کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پروازیں منسوخ کردیں۔ ہزاروں پاکستانی مہنگے دام دینے کے باوجود دیار غیر میں محصورہو کر رہ گئے۔ چھتیس ہزار پاکستانی صرف دوحہ میں ٹکٹیں ہونے کے باوجود پاکستان آنے کیلئے منتظرہیں۔ ترکی میں مزید 12000 پاکستانی بھی وطن واپس آنے کے منتظرہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کو ہدایات جاری کرنے پرغورکر رہی ہے۔ پی ائی اے انتظامیہ کی جانب سے پروازیں دوحہ اور دبئی سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے بڑھانے اور بڑے جہاز لگانے کا فیصلہ سامنے آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں