لاہور (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے ميں قرار ديا ہے کہ عمربھر ٹيکس ادا کرنے والے شہری عمر سے قبر اور دیگر اشیاء کے نام پر بھی پیسے لینا درست نہيں۔تحریری فیصلے میں احادیث اور بین الاقوامی قوانین کو بھی حصہ بنایا گيا ہے۔ فیصلےمیں کہا گیا ہے کہ قبرستان تک فری ٹرانسپورٹ کی فراہمی کيلئے قانون میں ترمیم کی جائے اور پنجاب کے 4 شہروں میں فوری طور پر ماڈل قبرستان قائم کیے جائیں جبکہ شہرخاموشاں اتھارٹی میں پڑھے لکھےافراد کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے
