پنجاب میں مزید 24 شہریوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں مزید 24 شہریوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈیلٹا وائرس کے 30 مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائےگئے تھے جن میں سے 24 مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ 12مریضوں کا تعلق لاہور اور 12 کا گوجرانوالہ سے ہے۔ ڈیلٹا مثبت آنے والے تمام 24 افراد نے بیرون ملک سفر کیا تھا، یہ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں