پولیس کاافغان سفیر کی بیٹی کے سا تھ بدسلوکی کی تحقیقات کا آغاز،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (نیوزٹویو) افغناستان کے سفیر کی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے پاکستان میں افغانستان کے سفیر کی صاحبزادی کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کو گزشتہ روز اسلام آباد میں قائم افغانستان کے سفارت خانے کی جانب سے جو تفصیل فراہم کی گئی، اس کے مطابق سفیر کی صاحبزادی پر اس وقت حملہ کیاگیا جب وہ ایک کرائے کی(رینٹڈ) گاڑی میں سوار تھیں۔اس پریشان کن واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد اسلام آباد پولیس نے تفصیلی تحقیقات کا آغاز کیا۔وزارت خارجہ اور متعلقہ سکیورٹی اتھارٹیزافغانستان کے سفیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور اس معاملے میں مکمل مدد فراہم کی جارہی ہے ۔سفیر اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کی تلاش اور ان کی گرفتاری کے لئے کوشاں ہیں تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائےانہوں نے کہا کہ اس عزم کااعادہ کیاجاتا ہے کہ سفارتی مشنز، سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کی سلامتی وتحفظ ہمارے لئے سب سے اہم ہے۔ ایسے واقعات برداشت نہیں کئے جاسکتے اور نہ ہی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں