پیٹرول 1.71روپےمہنگا،وزیراعظم کے معاون خصوصی نےخوشخبری سنادی

اسلام آباد (نیوزٹویو)  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگیا وزیراعظم عمران خان کے سیاسی روابط کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نےعوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی خوشخبری دی ہے اورکہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں صرفایک روپے 71 پیسے فی لیٹرکامعمولی اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کو ئی اضا فہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے قیمتوں میں اضا فے کااطلا ق یکم اگست سے ہوگا ٹوئیٹر پرٹوئٹ کرتے ہو ئے شہباز گل نے کہا کہ26 جولائی کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے، دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر لیکن پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہےانہوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔شہباز گل نے کہا کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا کیونکہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔شہباز گل کےٹوئٹ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 71 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 119 روپے 80پیسے فی لیٹر ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل  کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 پیسے پر برقرار ہےواضح رہے کہ ابھی تک وزرات خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے یاد رہے کہ 15 جولائی 2021ء کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے عوام کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا تھا تیس 30جون 2021ء کو حکومت نے بجٹ کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کر دیا تھاپندرہ 15جون کو وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں