پی آئی اے کا طیاروں کی اپ گریڈیشن اور پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ائیرلائنز کی اوور بکنگ کے معاملے پروفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرورخان نے ایکشن لیا ہے۔ وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان نے بتایا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پی آئی اے کی پروازوں کوائیر بس سے بوئنگ 777 پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے 6 ہزار سے زائد اضافی مسافردبئی،شارجہ،دوحہ اور بحرین سے سفرکر سکیں گے۔ غلام سرورخان نے بتایا کہ طیاروں کی اپ گریڈیشن کیساتھ پروازوں  کی تعداد میں اضافہ کیا گیا جارہا ہے۔متحدہ عرب امارات کے لیے 10، قطر کےلیے 6 اور بحرین کے لیے 2 پروازوں بڑھائی جائیں گی۔اس اضافے کے بعد متحدہ عرب امارات سے 2 ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے جبکہ دبئی سے 3394 مسافر پاکستان آسکیں گے۔عید سے قبل بحرین سے 722 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں