پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی عوام کا وزیراعظم پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی عوام کا وزیراعظم عمران خان پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں