چوروں نے ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے کو بھی نہ چھوڑا،ہا کی اورگیند چرالیا

بہا ولپور(نیوزٹویو) چوروں نے پا کستان کے ہاکی کے مایہ ناز قومی کھلا ڑی اورہاکی اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے کو بھی نہیں چھوڑاچوران کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چرا کر لے گئے بہاولپور میں یہ مجسمہ  قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےنصب کیا گیا تھا بہاولپور پولیس کے ترجمان کے مطابق بہاولپور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں تقریباً ایک ماہ قبل ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔ واقعہ کے بارے میں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ دو دن قبل پہلےچوروں نے گیند کو چوری کیا اور پھر گزشتہ رات کو ہاکی بھی غائب کر دی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ہاکی کھلاڑی سمیع اللہ 6 ستمبر 1951ء کو بہاولپور میں پیدا ہوئے تھے۔ سمیع اللہ نے 1976ء کے مانٹریال اولمپکس سے 1982ء تک منعقد ہونے والے عالمی ہاکی ٹورنامنٹس کے متعدد مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں اور اردگرد سے معلومات لے کر تحقیقات آگے بڑھا رہی ہے۔ڈی پی او بہاولپور نے کہا ہے کہ یہ ایک قابل مذمت ایشو ہے، پوری توجہ سے انویسٹی گیشن کی جارہی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔سمیع اللہ خان پاکستان کے ہیرو ہیں، ان کی خدمات بے پایاں ہیں۔ کسی کو پاکستان کا نام روشن کرنے والوں کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کی یادگاروں کی بے حرمتی برداشت نہیں، ان کو تحفظ فراہم کریں گے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں