چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ختم، گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک کمی بھی ہو گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسروبختیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک کمی ہو گی۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسروبختیار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی لا رہے ہیں۔ پاکستان میں 4 لاکھ 15 ہزار گاڑیاں بنانے کی صلاحیت ہے جبکہ گزشتہ سال سے پاکستا ن میں ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں بنیں۔ گاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے اور گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک کمی بھی ہو گی اور چند روز میں گاڑیوں کی نئی قیمت لاگو ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آٹو سیکٹر میں 3 لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی جبکہ اب گاڑیوں کی بکنگ رجسٹریشن کے ساتھ ہی ہو گی، جو گاڑی بک کروائے گا رجسٹریشن بھی اسی کے نام سے ہو گی۔ ہمارا ٹارگٹ 5 لاکھ گاڑیاں بنانے کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں