چینی انجینئرز کی بس پر حملے کی میں بارودی مواد استعمال ہونے کی تصدیق، فواد چوہدری

داسو (نیوز ڈیسک) پاکستان نے اپرکوہستان میں چینی انجینئرز کی بس پر حملے کے لیے بارودی مواد استعمال ہونے کی تصدیق کی ہے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ اپرکوہستان میں چینی انجینئرز کی بس پر حملے کی ابتدائی تحقیقات میں بارودی مواد استعمال ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔جمعرات کو فوادچوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ داسو واقعے میں دہشت گردی کا پہلو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس معاملے پر وزیراعظم خود تمام پیش رفت کی نگرانی کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان چینی سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطےمیں ہے۔ چین کے ساتھ مل کرپاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔ بدھ کی صبح اپرکوہستان میں بس میں دھماکے سے 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں 28 چینی شہری زخمی بھی ہوئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق  بدھ کی صبح داسو ڈیم پر کام کرنے والے کمپنی کی گاڑی کے انجن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی اور گاڑی سڑک کنارے سے کھائی میں جاگری۔ واقعے میں 9 چینی ورکرز سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 28 چینی شہری زخمی بھی ہوئے۔پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چینی فرم کے ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والے ورکرز کی گاڑی پر حملہ ہوا جس میں چینی شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژہاؤ لی جیان نے پاکستان پر زور دیا  کہ چینی گاڑی کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔پاکستان نے بس حادثےمیں9چینی باشندوں کی موت کی تصدیق کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بس حادثےمیں 3 پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے۔ بس میں تکنیکی خرابی کےباعث گیس لیکج سے دھماکا ہوا اور بس کھائی ميں جا گری۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں