اسلام آباد (نیوزٹویو)چین سے کورونا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے ۔پی آئی اے کا طیارہ 7 لاکھ ویکسین کی خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔چین سے سائنو فارم ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں لائی گئیں ہیں کرونا ویکسین کی کھیپ فیڈرل اے پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کر دی گئی ذرا ئع کے مطابق بیجنگ سے ویکسین کی ایک کھیپ آج رات، دوسری کل دوپہر پہنچے گی۔ چین سے دو روز میں 20 لاکھ سائینو فارم ڈوز لائی جائیں گی رواں ماہ چین سے 75 لاکھ کرونا ویکسین ڈوز لائی جا چکی ہیں۔چین سے سائینو فارم ویکسین کی 2 کھیپ اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان نے 20 لاکئھ سائنو فارم ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں۔
