ڈاکٹرفیصل سلطان کی کوروناالاونس کی یقین دہانی،ہیلتھ ورکرز کااحتجاج ختم،ویکسینیشن سنٹرزکھل گئے

اسلام آباد (نیوز ٹویو) وزیراعظم کے معاون خصوصی برا ئے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےہیلتھ ورکرز کو 31جو لا ئی تک  کرونا رسک الاونس دلوانے کی یقین دہانی کرا دی ہے یقین دہا نی پر ہیلتھ ورکرز نے پولی کلینک کے باہر احتجاجی کیمپ میں جاری اپنا احتجاج ختم کردیا جس کے بعد وفاقی دا رالحکومت میں ا حتجاج کی و جہ سے بند تمام ویکسینیشن سنٹرز کھل گئے ہیں  اورہیلتھ ملازمین نے ویکسی نیشن کاونٹر ہر کام شروع کردیا تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈا کٹر فیصل سلطان نے جمعرات کو پو لی کلینک ہسپتال کے باہر ہیلتھ ورکرز کے کیمپ کا دورہ کیا ہیلتھ مظاہرین سے ملاقات کی اور رسک الاونس دینے کی یقین دہانی کرا ئی ڈاکٹر فیصل سلطان  نے ہیلتھ ورکرز سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کرونا رسک الاونس بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا مگردیر آئے درست آئے، ملازمین کو الاونس بقایا جات ادا کیے جائیں گےآئندہ کرونا رسک الاونس ہر مہینہ تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائیگا  فیڈرل ہیلتھ ورکرز نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر احسن طریقہ سے کام کیاآج سے احتجاج ختم کرکے ییلتھ ملازمین پھر سے کام شروع کردیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں