راولپنڈی (نیوزٹویو)سی پی اوراولپنڈی نے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے، سب انسپکٹر نصیرالرحمان کو ایس ایچ اوتھانہ صدر واہ تعینات کر دیا جبکہ سابقہ ایس ایچ او صدر واہ امجد پرویز کوتبدیل لائن کر دیا،سب انسپکٹر عدیل خان کو ایس ایچ او واہ کینٹ تعینات کیا گیا، سابقہ ایس ایچ او واہ کینٹ سب انسپکٹر محمد ارشد کو انچارج انوسٹی گیشن آفیسر چوکی تریٹ تعینات کردیا گیا،سب انسپکٹر مسرور علی اکبرکوایس ایچ او کوٹلی ستیاں سے تبدیل کرکے ایس ایچ او ٹیکسلا تعینات کرنے کا حکم دیا،جبکہ سابقہ ایس ایچ او ٹیکسلاسب انسپکٹر غضنفر عباس میڈیکل لیو کی وجہ سے تبدیل لائن کیا گیا ہے، سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر کو ایس ایچ او کینٹ اور سب انسپکٹر قیصر نسیم کوایکٹنگ ایس ایچ او کوٹلی ستیاں تعینات کر دیا،سب انسپکٹر شکیل احمد کو ایس ایچ او گوجر خان تعینات کرنے کے احکامات صادر کیے جبکہ سابقہ ایس ایچ او گوجرخان انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کو ریٹائرمنٹ کی درخواست پرتبدیل لائن کردیا گیا۔
