انڈیا (نیوز ڈیسک) عیدالاضحیٰ کے موقع پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔ادکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے خصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔ادکارہ کی جانب سے عید کے موقع پرمبارکباد ملنے پر ان کے مداحوں کی عیدکی خوشی دگنی ہوگئی۔خیال رہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی پاکستان کی طرح بدھ 21 جولائی کو عید منائی گئی۔
