کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی عید ٹرین تاخیر کا شکار

کراچی (نیوز ڈیسک) پہلی عید ٹرین سٹی اسٹیشن سے دوپہر ایک بجے روانہ ہونی تھی۔ عید ٹرین اب تک سٹی اسٹیشن نہیں پہنچ سکی۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ عید ٹرین ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی جانے والی ٹرین رش کے باعث مسافروں سے بھر گئی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ ٹرین اور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔ مسافر شکایت کررہے ہیں کہ اندرون ملک کے لیے صرف ایک ٹرین سے بہت مسائل اور پریشانی ہے۔ اس بار اندرون ملک کے لیے عید پر کوئی اضافی ٹرین بھی نہیں چلائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں