کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز، بجلی کا نظام درہم برہم

کراچی (نیوز ڈٰیسک) کراچی میں بارش کے ساتھ  ہی مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا تاہم شہر میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ صبح ہوتے ہی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گئی۔ کراچی کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ ہوئی ان میں گلشن حدید، اسٹیل ٹاون، لانڈھی، ملیر، ائیرپورٹ، صفورا گوٹھ، گلشن اقبال، اورنگی ٹاون، صدر، گارڈن، اولڈ سٹی ایریا اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں