کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے، شوکت ترین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی عثمان ڈار، نیشنل بینک کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضوں کو کامیاب پاکستان کے بینر تلے لایا جائے گا جبکہ ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے اربوں روپے کا بجٹ مختص کر دیا ہے اور 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ نچلے طبقے کے 40 لاکھ خاندان کو کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے جبکہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لیے مالی مدد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے عوام کو یونیورسل  ہیلتھ انشورنس میں شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا اور حکومت ہر خاندان میں سے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں