کسٹمز کےشعبہ ایکسپورٹ نے کروڑوں کی ہیروئن برطانیہ سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد (نیوزٹویو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےمحکمہ کسٹمزاسلام آباد کے ایکسپورٹ سیکشن نے  کارروائی کرتے ہو ئےکروڑوں روپے مالیت کی ہیروئین بیرون اسمگلنگ کرنے کی کوشش کوناکام بنادیا تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں محکمہ کسٹمزکے ایکسپورٹ سیکشن نے برطانیہ منشیات سمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اوربرطانیہ بھیجے جانے والے سامان سے 30 کلو گرام ہیروئین برآمد کر لی ہے ہیروئین کو انتہائی مہارت سے کڑھا ئی والے خواتین کے کپڑوں میں چھپایا گیا تھاسامان کو غیر ملکی ایئرلائین کے ذریعے لندن کے لیے بھجوایا جارہا تھا محکمہ کسٹمز نے منشیات کی سمگلنگ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہےاور کپڑے بھجوانے والےایکسپورٹرز اور کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں