کشمیری ووٹ چوری کرنےوالوں کومت چھوڑیں،نوازمائنس نہیں پلس ہو گیا ہے،مریم نواز

دھیرکوٹ (نیوزٹویو) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہےسیم پیج اب شیم پیج بن چکا ہے نوازشریف کی قربانیاں رنگ لے آئیں ہیں نواز شریف مائنس کی بجائے آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں دھیر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ دھیرکوٹ سے نیلم ویلی تک ہر طرف نواز شریف کی گونج ہے، آزاد کشمیر نے ن لیگ کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی ہمارے رہنما کہتے ہیں کہ ہم نے بڑے جلسے دیکھے لیکن پہلی بار پانچ منزلہ جلسہ دیکھا ہے، مجھے خوشی ہے کہ نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں، مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں روز بروز پلس پلس اور پلس ہورہے ہیں۔ کشمیر کے عوام ووٹ چوری کرنے والے کو مت چھوڑیں مریم نواز نے کہ سلیکٹڈکل باغ کےسرکاری جلسےمیں آئےتھے کل کے فلاپ جلسے پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے انہوں نے باغ میں جلسہ صرف اس لئے رکھا کہ وہاں پر ان کے امیدوار کا دور دور تک تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ امیدوار صرف ایک اے ٹی ایم مشین ہے اور عمران خان غربیوں کے پاس نہیں صرف پیسوں والوں کے پاس جاتے ہیں، عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھونک کر آیا، لیکن کروڑوں روپے سرکاری پیسہ خرچ کرکے بھی انہیں کشمیر کےعوام نے مسترد کردیا ایسے جلسے کو تو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا، اگر عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں انقلاب ہے، 25 جولائی کو ووٹ کوعزت دینے اور ووٹ پر پہرہ دینے کا وقت آگیا ہے، اگر کوئی ووٹ چوری کرتا پکڑاجائے تو اسے کشمیر کے عوام مت چھوڑیں، 25 جولائی کو عوام اپنی مٹی کا قرض اتارنے کیلئے نکلیں گےاور جیت مسلم لیگ ن کی ہو گی اگر ووٹ چھیننے کی کوشش کی تو آزاد کشمیر والے تمہارا برا حال کردیں گےکراچی سے خیبر تک ہر جگہ آپ کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور یہ انتخاب نہیں بلکہ انقلاب ہے۔ یادرکھو تمہاری کل بھی دو سیٹوں کی اوقات تھی آج بھی یہی ہے۔ نواز شریف کے پاس کوئی اے ٹی ایم نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں