اسلام آباد (نیوزٹویو)وفاقی حکومت نے این سی اوسی کے مشورے پر زیادہ سے زیادہ شہریوں کو جلد ویکسینیشن لگانے کے لیےوفاقی دارالحکومت کی تمام یونین کونسلوں میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے ویکسینیشن سنٹر اسلام آباد کی تمام یونین کونسلوں میں وا قع اسکولزاور دیہی مراکزصحت میں قائم کیے جا ئینگے ویکسینیشن سنٹرزاسلام آباد کی یونین کونسل چراہ، کرپا، تمیر، پنڈ بیگوال، بھمبر تراڑ، نور پور شاہاں، سید پور، ملپور، بہارہ کہو میں قائم کیے جائیں گے۔ ان کے علاوہ بنی گالہ، پھلگراں، راول، شہزاد ٹاؤن، سوہان، یو سی میرہ سمبل جعفر، گولڑہ شریف، سرائے خربوزہ، جھنگی سیداں، ترنول میں بھی ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ یونین کونسل کےہر ویکسی نیشن سینٹر میں 4 رکنی عملہ تعینات کیا جائے گا۔ ویکسی نیشن سینٹرز کے لیے عارضی بنیادوں پر عملہ بھرتی کیا جائے گایو سی ویکسی نیشن سینٹرز کے لیے 92 ویکسی نیٹرز دو ماہ کے لیے بھرتی کیے جائیں گے اور عارضی ویکسی نیٹرز کو 45 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
