کورونا تیزی سے بڑھنے لگا، دو ماہ بعد کورونا کے 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے اور  دو ماہ بعد کورونا کے 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52 ہزار 291 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4119 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 44 افراد انتقال کر گئے۔ پاکستان میں آخری بار 21 مئی کو کورونا کے 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور اس روز ملک میں کورونا سے 88 اموات بھی ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں