کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 167 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 2 ہزار 390 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں