کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اتحاد ایئر لائن نے بھارت سے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں روک دیں

بھارت (نیوز ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اتحاد ایئر لائن نے بھارت سے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں روک دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتحاد ایئر لائن کےترجمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے بھارت کے لیے پروازیں اور کارگو پروازیں جاری رہیں گی۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کووڈ 19 کے باعث بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگائی ہے۔ واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 22 ہزار 695 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 114 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ ادھر متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس اب تک 1 ہزار 934 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 6 لاکھ 76 ہزار 251 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار 916 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 42 لاکھ 3 ہزار 749 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 43 لاکھ 84 ہزار 336 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 86 ہزار 725 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 831 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں