کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ نے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کو ضروری بنا دیا

امریکہ (نیوز ڈیسک) امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ نے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کو ضروری بنا دیا ہے۔ موڈرنا اور فائزر ویکسین کورونا وائرس کے خلاف مؤثر کارکردگی رکھتی ہیں۔ ویکسین نہ کرانے والوں کی وجہ سے ویکسین کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ امریکا میں بزرگ افراد میں کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے امیر ممالک میں کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی مخالفت کی ہے مگر شواہد اب تشویش ناک اور نئی سمت کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ مکمل ویکسین شدہ افراد کے ناک اور منہ میں ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہو سکتا ہے۔ ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثر ویکسی نیٹڈ افراد دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ امریکی جریدے کا مزید کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کرانے والے ممالک کیلئے فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ امرکی جریدے نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیل میں کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا آغاز ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں