کورونا کیسز سامنے آنے پر ای او بی آئی کا ہیڈ آفس دو روز کے لیے بند

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) کا ہیڈ آفس  دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اس دوران ملازمین اپنے گھروں سے آن لائن کام کریں گے۔ ای او بی آئی شعبہ ہیومن ریسورس (ایچ آر) کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پی ای سی ایچ سوسائٹی، بلاک نمبر 2 میں واقع ای او بی آئی کے مرکزی دفتر میں کام کرنے والے بعض ملازمین کے کووڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منگل 27 اور بدھ 28 جولائی کو ای او بی آئی کا مرکزی دفتر بند رہے گا۔ اس دوران ملازمین گھروں سے آن لائن اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے۔ جب کہ مرکزی دفتر میں جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے بذریعہ فون اپنا رابطہ قائم رکھیں اور جمعرات 29 جولائی کو دفتر جوائن کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں