کورونا کے مزید 3ہزار752کیسز،32اموات,شرح7.51فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (نیوزٹویو) کورونا کیسز میں پھر سے خطرناک حد تک اضا فہ ہو نے لگاہے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس نےمزید 3تین ہزار752نئے مریض سامنے آگئے شرح سات اعشاریہ اکاون فیصد تک پہنچ گئی جبکہ کورونا سےمزید 32 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیھٹے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 57 لاکھ 17 ہزار 61 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 947 نئے ٹیسٹ کئے گئےگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 53 ہزار 238، سندھ میں 3 لاکھ 67 ہزار 92، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 925، بلوچستان میں 29 ہزار 571، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 747، اسلام آباد میں 85 ہزار 780 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 93 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اب تک 9 لاکھ 27 ہزار 599 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےپاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 944، سندھ میں 5 ہزار 833، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 420، اسلام آباد میں 793، بلوچستان میں 325، گلگت بلتستان میں 123 اور آزاد کشمیر میں 610 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں