کورونا کے 2607نئےکیسز،21اموات

اسلام آباد ( نیوزٹویو) پا کستان میں کورورنا کے 2ہزار607نئے کیس سا منے آگئے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں موذی وائرس سے مزید 21افراد جان کی بازی ہا ر گئے ہیں جس کے بعد پا کستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 22ہزار781ہو گئی ہے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں سامنے آئی ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 607 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 275 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 508 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 1 کروڑ 53 لاکھ 93ہزار 974افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہےسندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 55 ہزار 462، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 560، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار 259، اسلام آباد میں 84 ہزار 563، بلوچستان میں 29 ہزار80، آزاد کشمیر میں 21 ہزار989 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار362 ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 871 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار702، خیبرپختونخوا 4 ہزار 385، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 116، بلوچستان میں319 اور آزاد کشمیر میں 601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 45 لاکھ 50 ہزار696افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 81 لاکھ 85 ہزار295 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں