ترکی (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’گلیڈی ایٹر‘ کے اداکار مائیک مچل 65 سال کی عُمر میں چل بسے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار مائیک مچل تُرکی کے ایک ریزورٹ میں موجود تھے۔ ’گلیڈی ایٹر‘ کے اداکار مائیک مچل چل بسے۔ جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ اداکار کے مینجر کے مطابق اُنہوں نے اداکار کو اُن کے کمرے میں زمین پر گِرے مردہ حالت میں پایا۔ مینجر نے کہا کہ اُس کے بعد وہ اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لیکر گئے جہاں معلوم ہوا کہ اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
