گھر کے باہر کھڑے6 بکرے چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے منظورکالونی میں گھر کے باہر کھڑے 6 بکرے ملزمان چوری کرکے لے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ منظور کالونی جدون چوک کے قریب واقعےگھر کے باہرکھڑے بکرے تین ملزمان چوری کرکے لےگئے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ملزمان گھر کے باہر کھڑے بکروں کے قریب آئے اور تین بار اس مقام سے گزر کر تسلی کی اور موبائل فون کی ٹارچ کھول کر پہلے بکرے کی رسی کھولی، اس دوران ملزم کے دوسرے ساتھی نے دوسرے بکرے کی رسی بھی کھول لی۔ جس کے بعد  ملزمان بکروں کو لےگئے۔ چوری ہونے والے بکروں کی مالیت ڈھائی لاکھ روپے ہے جب کہ چوری ہونے والے بکرو ں کا مالک خود پولیس اہلکار ہے جو ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں