ہا ئیکورٹ نےسی ڈی اے کے ڈی جی ڈیزائن ایازخان کے خلاف شوکازنوٹس معطل اورایف آئی آر ملتوی کردی

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی ڈیزائن ایاز خان کو دیا گیا شوکاز نوٹس معطل کردیا،ہائی کورٹ کے حکم پر ایاز خان کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر بھی ملتوی کردی گئی تھی ،سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشنسٹ افسران کی تقرری کیس کی سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے ڈی جی ڈیزائن ایاز خان کی جانب سے وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے میں ڈیپوتیشن پر آئے افسران کی تعیانی کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی،درخواست گزار ایاز خان کی جانب ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ریاض حنیف راہی پیش ہوئے ،ریاض حنیف راہی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرے کلائنٹ سی ڈی اے کے گریڈ 20 کے آفیسر ایاز احمد خان کی جانب سےچیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی سمیت ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد خان کی جانب سے ایاز خان کو شوکاز جاری کیا گیا ہے، ایڈوکیٹ ریاض حنیف راہی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کے عامر احمد علی چیف کمشنر اسلام بھی ہیں اور انکے پاس چیئرمین سی ڈی اے کا عارضی چار ج بھی ہے لحاظہ یہ شوکاز بدنیتی پر مبنی ہے اس کو کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے ایاز خان کو دیا گیا شوکاز نوٹس معطل کرتے ہوئے سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی،واضع رہے کے سی ڈی اے کے گریڈ 20 کے آفیسر ایاز احمد خان کی جانب سے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کے ذریعہ جمع کرئی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران سے ڈی اے رولز سے واقف نہیں جس وجہ سے وفاقی ترقیاتی ادارہ کا کام متاثر ہورہا ہے اور عوام جن کو روزانہ کی بنیاد پر سی ڈی اے آنا ہوتا ہے ان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،عدالت کے استفسار پر ریاض حنیف راہی نے بتایا کے ایک ممبر ریلوے سے اور باقی افسران دیگر محکموں سے آئے ہین ،اور ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی وجہ سے ادارے کے ریگیولر ملازمین کی سینیارٹی اور ترقیاں متاچر ہورہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں