ہا ئیکورٹ کی چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف ڈی جی ڈیزائن کی درخواست مسترد،جرمانہ عائد

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ نےچیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کو عہدے سے ہٹانے کیلئےڈی جی ڈیزائن سی ڈی اے ایاز خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی اوردرخواست گزار ایاز خان کو عدالتی وقت ضائع کرنے پر 50 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت سے جاری فیصلہ میں عدالت نے سی ڈی اے افسر کی چئیرمین عامر علی احمد کے خلاف درخواست بدنیتی قراردیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے نے مس کنڈکٹ پر افسر ایاز خان کو شو کاز نوٹس جاری کیا، افسر نے تقرری چیلنج کردی،عدالت نےسی ڈی اے کو جرمانے کی رقم ڈی جی ایاز خان کی تنخواہ سے کٹوتی کرنے کا حکم دےدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں