ہر پاکستانی بھی ایک ایک درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہوگا، عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی بھی ایک ایک درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہوگا۔اسکردو میں 10 ملین شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آلودگی میں کمی کے لیے شجرکاری بہت ضروری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ شجرکاری مہم میں تمام پاکستانی حصہ لیں۔ صرف ہر پاکستانی اپنے حصے کا درخت لگائے گا تو ایک بڑا انقلاب برپا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے والی نسلوں کےلیے ایک بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتی ہے، دنیا آج پاکستان کے 10ارب درختوں کےمنصوبے کو سراہا رہی ہے۔ اس سے قبل ماضی میں کبھی درختوں اور ماحول پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انگریز جب برصغیر آئے تو انہوں نے مصنوعی جنگل بنائے، شہروں اور گاؤں میں پودے لگوائے تاکہ قدرتی ماحول کو پیدا کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں