یوٹیلیٹی اسٹورز نے 90 روپے فی کلو کے حساب سے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 90  روپے فی کلو کے حساب سے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی۔ اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو چینی تقریباً 100 روپے کلو میں پڑے گی ۔ حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت موصول کم سے کم 90 روپے فی کلو کی بولی منظور کرلی ہے۔ اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو چینی تقریبا ایک سو روپے کلو میں پڑے گی تاہم وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت گذشتہ ڈیڑھ سال سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت68روپے فی کلو مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 2 ماہ بعد پہلی بار چینی کی خریداری کی ہے، اس سے قبل آخری ٹینڈر میں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 90 روپے فی کلو کے حساب سے چالیس ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی۔ یوٹیلیٹی ذرائع کے مطابق چینی نہ خریدتے تو قلت پیدا ہوجاتی اور چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے خریداری ناگزیر تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں