14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ پیرودھائی پولیس کی اہم کاروائی میں 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم  والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے چند گھنٹوں میں ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میں اور میری فیملی فوتگی پر گئے ہوئے تھے، ہماری عدم موجودگی میں حبیب اللہ نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کاروائی ایس ایچ او پیرودھائی اور ان کی ٹیم نے کی۔ ایس پی راول کی طرف سے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو بروقت کاروائی پر شاباشی۔  ایس پی راول ضیاءالدین احمد کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی جیسے واقعات میں ملوث ملزمان کڑی سزا کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں