2107میں پارٹی انتخابات کرائے،مدت مکمل ہو نے میں 1سال باقی ہے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد

  اسلام آباد (نیوزٹویو) پا کستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلا عات احمد جواد نے کہا ہے کہ انتخابی قوانین کے تحت سیاسی جماعتیں 5 سال کے عرصے میں انٹراپارٹی انتخاب کروانے کی پابند ہیں تحریک انصاف نے جون 2017 میں آخری انٹراپارٹی انتخاب کروائے قانون کے مطابق تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخاب کی میعاد مکمل ہونے میں کم و بیش ۱ سال کا عرصہ باقی ہےالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پرپاکستان تحریک انصاف کوجاری کیےگئےشوکازنوٹس کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نےاپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں الیکشن کمیشن کے نوٹس کو قانون کی روشنی میں پرکھ کر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انٹراپارٹی انتخاب تحریک انصاف کے آئین کا کلیدی حصہ ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے واضح ویژن اور دو ٹوک مؤقف رکھنے والے واحد لیڈر ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں انٹراپارٹی انتخاب متعارف کروانے والی جماعت ہےتحریک انصاف اپنے قیام سے آج تک باقاعدگی سے انٹراپارٹی انتخاب کرواتی آئی ہےتحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخاب ہی نہیں کروائے بلکہ ان کے انعقاد کے نظام میں جدت اور شفافیت کا بھرپور اہتمام کیاتحریک انصاف نے اپنے جدید آئین میں انٹراپارٹی انتخاب کیلئے آزاد، بااختیار اور خودمختار الیکشن کمیشن قائم کیاتحریک انصاف کا وفاقی الیکشن کمیشن مرکز سے لیکر نچلی ترین سطح تک جماعتی انتخاب کے انعقاد کا ذمہ دار ہےجون 2017 میں کروائے گئے اس انٹراپارٹی انتخاب کی پوری کارروائی قومی میڈیا نے تفصیلاً نشر کی تھی  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں