24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.43 فیصد ریکارڈ

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6283 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 718 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.43 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.25 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 1.85 فیصد رہی۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق مجموعی طور پر صوبے میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 5.71 فیصد ریکارڈ کی گئی، سندھ بھر میں 16 ہزار 102 افراد کے کورونا ٹیسٹ میں سے 920 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 17 افراد کا انتقال ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں