5افسران سمیت 46افغان فوجی افغان حکام کے حوالے،آئی ایس پی آر

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان نے پانچ افسران سمیت چھیالیس افغان فوجیوں کو فوجی طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیا ہےفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان فوجیوں کو ان کے ہتھیاروں اور سازوسامان کے ساتھ باجوڑ میں نوا پاس کے مقام پر افغانستان کے حوالے کیا گیاآئی ایس پی آرکے مطابق افغان نیشنل آرمی اور بارڈر فورس کی درخواست پر ان فوجیوں کو داخلہ کا محفوظ راستہ دیا گیا تھااور اب بھی ضرورت کے وقت پاکستان اپنے افغان بھائیوں کی ہر طرح کی مدد جاری رکھے گاآئی ایس پی آر کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے لوکل کمانڈر کا چترال کے اروندو سیکٹر میں پاک آرمی سے رابطہ ہوا تھا۔ افغان نیشنل آرمی نے 46 سپاہیوں کے لئے محفوظ راستے کی درخواست کی تھی جن میں پانچ افسران بھی شامل تھےآئی ایس پی آر کے مطابق ان 46 افغان سپاہیوں اور پانچ افسران کو ضروری فوجی پروسیجر کے بعد پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دیدیا گیا تھاافغان سپاہیوں کو خوراک، اور ضروری طبی امداد بھی فراہم کی گئی یادرہے کہ یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے بارڈر پر پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی۔ ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں