نثار احمد جوئیہ نے اپنے خلاف جھوٹی ، جعلی اور بے بنیاد خبر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے مبینہ جعلی اخبار اور ایڈیٹر کو 85 لاکھ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نثار احمد جوئیہ نے اپنے خلاف جھوٹی ، جعلی اور بے بنیاد خبر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے مبینہ جعلی اخبار اور ایڈیٹر کو 85 لاکھ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر نے اپنے وکیل کے ذریعے محمد نجابت خان ایڈیٹر ان چیف اور مبینہ جعلی اخبار کو لیگل نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ نے جعلی اور بے بنیاد خبر شائع کر کے اسٹنٹ ڈائریکٹر کی ساکھ ، کیرئیر اور فیملی کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ خبر کے حوالے سے متعلقہ شعبہ سے رابطہ بھی نہیں کیا گیا جو صحافتی اصولوں کے خلاف ہے ۔ مذکورہ خبر سے اسٹنٹ ڈائریکٹر کی عزت نفس مجروح کی گئی ہے ۔ ایڈیٹر ان چیف معافی مانگے اور عزت نفس مجروح کرنے پر 85 لاکھ روپے کا ہرجانہ ادا کرے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں